the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
حیدرآباد۔ 14۔فروری (اعتمادنیوز) راج بھون روڈ خیریت آباد پر آج رات چاقوزنی کی واردات پیش آئی ۔ جس میں ایک نوجوان کو نامعلوم افراد نے گردن‘ پیر پر وار کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ یہ واردات رات تقریبا11:15بجے شب پیش آئی۔ بتایاجاتاہے کہ جڑچرلہ کے رہنے والے 28سالہ پرویز اپنے رشتہ دار کے ساتھ راج بھون کے روبرو واقعہ مقطعہ مدار صاحب (ایم ایس مقطعہ) میں رہنے والے اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے جارہے تھے کہ 2نامعلوم افراد نے انہیں روک کر موبائیل فون مانگا ‘دینے سے انکار پر رقم طلب کی گئی جب پیسے دینے سے بھی انکار کیا گیاتو پرویز کی گردن اور پھر پیر پر چاقو سے وار کئے ۔ پرویز کے ساتھی نے وہاں سے پرویز کو کعبہ ہاسپٹل فرسٹ لانسرز منتقل کیا۔ نقیب ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی ہدایت پر جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس و ایم ایل اے چارمینار ‘ جناب محمد ماجدحسین میئر گریٹرحیدرآباد کعبہ ہاسپٹل پہنچے۔جہاں پرویز کے زخموں پر ٹانکے لگائے گئے ۔ جناب احمد پاشاہ قادری نے انسپکٹر پولیس پنجہ گٹہ سے ربط پیدا کیا اور چاقوزنی کی واردات سے متعلق دیارفت کیا جس پر انسپکٹر پنجہ گٹہ ‘ انسپکٹر ہمایوں نگر دیگر عہدیدارکعبہ ہاسپٹل پہنچے۔ پرویز پر راج بھون روڈ پر حملہ سے متعلق بات چیت کی اور احمد پاشاہ قادری کو یقین دلایاکہ حملہ کا مقدمہ درج کرکے



خاطیوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
شیر خوار بچہ کا اغوا
llسعید آباد سنگارینی کالونی سے شیر خوار بچہ کا اغوا کرلیا گیا ۔انسپکٹر پولیس ایس سرینواسلو نے بتایا کہ دیوا اور اس کی بیوی منگتی سنگا رینی کالونی میں مقیم ہے ۔آج صبح دیوا کا بھائی وچا اپنے بھتیجہ ویراٹ (11ماہ) کو لے کر جھونپڑی کے سامنے بیٹھا ہوا تھا ۔اس دوران کسی نے اسے نل میں پانی آنے کی اطلاع دی اس نے وہاں موجود ایک شخص کو بچہ حوالہ کیا اور پانی کیلئے چلا گیا۔کچھ دیر بعد جب وہ واپس لوٹا تو اجنبی شخص بچے کے ساتھ غائب تھا ۔وچا کا کہنا ہے کہ وہ اجنبی شخص پچھلے ایک ہفتہ سے اس علاقہ میں گشت کررہا تھا اور اس سے اس کی شناسائی تھی اسی لئے اس نے بچہ اس کے حوالہ کیا ۔
طالبہ سے دست درازی ‘ٹیوشن ماسٹر گرفتار
llہمایوں نگر پولیس نے ساتویں جماعت کے طالبہ کے ساتھ دست درازی کے الزام میں ایک ٹیوشن ماسٹر کو نربھئے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا ۔بتایا گیاہے کہ 42سالہ راج گوپال ساکن ہمایوں نگر اپنے مکان پر بچوں کو ٹیوشن پڑھایا کرتا تھا اس کے پاس لنگر حوض سے تعلق رکھنے والے ساتویں جماعت میں زیر تعلیم 13سالہ لڑکی بھی آیا کرتی تھی ۔کل طالبہ نے اپنے ماں باپ کو بتایا کہ ٹیوشن ماسٹر نے تمام بچوں کو گھر جانے کی اجازت دی اور اسے روک کر تنہائی میں اس کے ساتھ دست درازی کی ۔ماں باپ کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.